ابنا: ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج نئے ہجری شمسی سال ۱۳۹۲ کے آغاز کی مناسبت سے اپنے پیغام میں ملت ایران ، تمام ایرانیوں اور نوروز کا جشن منانے والے تمام لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی اور کہاکہ آئيڈیل چوٹی تک پہنچنے میں ہمہ گير ترقی و پیشرفت اور عالمی عدل کی برقراری نیز دشمنوں کی شکست اور ان کی مکمل ناامیدی تک ملت ایران اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ نیا سال عزت و برکت سے لبریز سال ہوگا اور ایران تیزی کے ساتھ اپنی ہمہ گیر ترقی و پیشرفت کا سلسلہ جاری رکھے گا کہا کہ اس سال یقینا کامیابی ملت ایران کے قدم چومے گی۔ ڈاکٹر احمدی نژاد نے ایران میں آئندہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے بارے میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عوام کی بھرپور شرکت کے ساتھ شفاف انتخابات کرانا چاہتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242